• Sat, 14 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کیشو اسٹر فرائی چکن

Updated: February 12, 2026, 3:45 PM IST | Mumbai

کیشو اسٹر فرائی چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Cashew Chicken Stir Fry. Photo: INN
کیشو اسٹر فرائی چکن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، کچلا ہوا لہسن ایک بڑا چمچہ، کاجو آدھی پیالی، خشک خوبانی ۶؍ سے ۸؍ عدد، ترئی ۲؍ عدد، زرد شملہ مرچ حسب ِ منشاء، ہری پیاز ۲؍ سے ۳؍ عدد، کالی مرچ دردری پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، لیموں ۲؍ عدد، تیل ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو صاف دھو کر کچھ دیر فریزر میں رکھیں۔ پھر اسے اسٹرپس میں کاٹ لیں۔ انہیں نمک، لہسن اور کالی مرچوں کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ خوبانی کو دھو کر آدھی پیالی پانی میں بھگو دیں، ترئی کو چھیل کر درمیان سے کاٹیں پھر اس کے قتلے کاٹ لیں۔ شملہ مرچ اور ہری پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل میں ہری پیاز کے سفید حصے کو ہلکا سا فرائی کریں، پھر اس میں مسالہ لگی ہوئی چکن اور کاجو ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں۔ جب چکن سنہری ہونے پر آجائے تو اس میں شملہ مرچ، ترئی اور ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر فرائی کریں۔ آخر میں خوبانیاں ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں اور لیموں کا رس اور آدھا چھوٹا چمچہ لیموں کا کھرچا ہوا چھلکا ڈال کر ڈھانک دیں۔ ۶؍ سے ۷؍ منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر اس لذیذ ڈش کو گارلک بریڈ کیساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK