آلو کے سموسے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 26, 2026, 5:15 PM IST | Mumbai
آلو کے سموسے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو آدھا کلو، لال مرچ آدھا بڑا چمچہ، انار دانہ ایک بڑا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، میدہ آدھا کلو، اجوائن ایک چھوٹا چمچہ، چائنیز نمک ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، ہری مرچ حسب ِ ذائقہ، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: پہلے میدہ میں آدھی پیالی کوکنگ آئل، اجوائن اور نمک ڈال کر ذرا سخت گوندھ کر رکھ لیں۔ پھر آلو اُبال کر چھیل لیں اور اس کو ہاتھوں سے مسل لیں۔ اس کے بعد اس میں نمک، چائنیز نمک، انار دانہ، لال مرچ، ہرادھینا اور ہری مرچ ملالیں۔ پھر آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر انہیں بیضوی شکل میں بیل لیں اور درمیان سے کاٹ لیں۔ اب آدھے حصے پر پانی کا ہاتھ لگا کر اس کو تکون کی شکل دے دیں اور اس میں آلو والا آمیزہ ڈال دیں اور پھر اس کو پانی یا لئی سے بند کر دیں۔ اس کے بعد گرم تیل میں دھیمی آنچ پر ان سموسوں کو گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں۔ مزے دار آلو کے سموسے تیار ہیں۔