قیمہ پالک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 03, 2026, 9:24 AM IST | Mumbai
قیمہ پالک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ ۵۰۰؍ گرام، پالک ۵۰۰؍ گرام، گھی ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، خشک دھنیا پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۲؍ عدد، ہرا دھنیا ایک گٹھی، لہسن ایک پوتھی، ادرک آدھا انچ کا ایک ٹکڑا، پیاز ایک عدد، ٹماٹر ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: پتیلی میں گھی کڑکڑائیں اور اس میں پیاز کے لچھے اتنی دیر تلیں کہ ان کی رنگت بادامی ہوجائے۔ اب پیاز میں دھلا ہوا قیمہ ڈال کر پانچ منٹ تلیں۔ جب قیمہ کی رنگت بادامی ہوجائے تب اس میں پسا ہوا ادرک، لہسن، دھنیا، لال مرچ اور نمک شامل کرکے بھونیں۔ اچھی طرح بھن جانے پر اس میں ۲؍ پیالی پانی ڈال کر پتیلی کو ڈھانک دیں۔ جب قیمہ گل جائے تب پالک کا کٹا ہوا ساگ اچھی طرح دھو کر اس میں ڈال دیں۔ پالک گل جائے اور اس کا پانی خشک ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر اور ہری مرچ کاٹ کر شامل کریں اور قیمہ پالک کو بھونیں۔ جب قیمہ پالک گھی چھوڑ دے تو اس میں کٹا ہوا ہرا دھنیا اور پسا ہوا گرم مسالہ شامل کرکے پتیلی چولہے سے اتار لیں۔ نہایت عمدہ قیمہ پالک تیار ہے۔