• Thu, 04 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چٹخارے دار سیخ بوٹی کباب

Updated: August 28, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai

چٹخارے دار سیخ بوٹی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

chatkaredar seekh boti kabab. Photo: INN
چٹخارے دار سیخ بوٹی کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: روکھے گوشت کی بوٹیاں تقریباً ایک کلو، پیاز ایک پاؤ، دہی پاؤ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، کچا پپیتا پسا ہوا ۲؍ چمچے، سفید زیرہ ایک چمچہ، سرخ مرچ ۳؍ چمچے، نمک حسب ذائقہ، گھی یا تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھو کر اس کا پانی ہاتھ سے نکال دیں پھر کسی چھلنی میں ڈال کر پانی نچڑنے کیلئے رکھ دیں۔ ادرک اور پپیتے کو باریک پیس لیں۔ اب اس میں نمک ملا کر گوشت پر لگا دیں پھر اس گوشت کو ڈیڑھ تا دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب پیاز، سفید زیرہ، کالی مرچ اور گرم مسالے ملا لیں۔ اب یہ تمام آمیزہ گوشت کے ٹکڑوں میں اچھی طرح دونوں ہاتھوں کی مدد سے ملا دیں۔ انگیٹھی میں کوئلے دہکائیں اور سیخوں میں گوشت کی بوٹیاں لگائیں اور ہلکی آنچ پر سینک لیں۔ مزیدار بوٹی کباب تیار ہیں۔ ڈش میں نکال کر دہی کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK