چکن ملائی بوٹی پراٹھا رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 26, 2026, 9:09 AM IST | Mumbai
چکن ملائی بوٹی پراٹھا رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
چکن میرینیشن کیلئے: بون لیس چکن آدھا کلو، دہی ۲؍ بڑے چمچے، فریش کریم ۲؍ بڑے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
رول کیلئے: لچھا پراٹھا ۲؍ سے ۳؍ عدد (فروزن یا گھر کے بنے ہوئے)، پیاز ایک عدد (لچھوں میں کٹی ہوئی)، گارلک مایونیز سوس آدھا کپ، ہری چٹنی حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں چکن لیں اور میرینیشن کے تمام اجزاء شامل کرکے ملا لیں، پھر اسے ۲۰؍ سے ۳۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں ۲؍ چمچے تیل گرم کریں اور میرینیٹ کیا ہوا چکن اس میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ جب چکن کا پانی خشک ہو جائے اور بوٹیاں گل کر ہلکی سنہری ہو جائیں تو چولہا بند کر دیں۔ دوسری طرف توے پر لچھا پراٹھے کرسپی اور گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ اب ایک پراٹھا لیں، اس کے درمیان میں گرما گرم ملائی بوٹی رکھیں، اوپر پیاز کے لچھے ڈالیں۔ پھر اس پر گارلک مایونیز اور ہری چٹنی ڈالیں۔ پراٹھے کو بٹر پیپر میں رول کریں اور درمیان سے ترچھا کاٹ لیں۔ لیجئے ذائقہ دار چکن ملائی بوٹی پراٹھا رول تیار ہے۔