• Tue, 15 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن رول وِتھ پیزا سوس

Updated: September 15, 2026, 9:22 AM IST | Mumbai

چکن رول وِتھ پیزا سوس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Roll With Pizza Sauce. Photo: INN
چکن رول وِتھ پیزا سوس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لہسن کے جوئے ۲؍ عدد، کُٹی ہوئی لال مرچ ۲؍ بڑے چمچے یا حسب ِ ذائقہ، اورینج جوس ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، ٹماٹر ۶؍ سے ۸؍ عدد، پیاز ایک عدد، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، تھائم آدھا چھوٹا چمچہ، چیڈر چیز آدھی پیالی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن کی ران کا بغیر ہڈی کا گوشت لے کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کرلیں اور ان پر نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک بڑا چمچہ لال مرچ لگا کر رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں چکن کو تیز آنچ پر فرائی کریں۔ جب چکن سنہری ہونے پر آجائے تو اورینج جوس ڈال دیں اور ڈھانک کر ہلکی آنچ پر ۴؍ سے ۵؍ منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔ ۲؍ پیالی سادہ آٹا اور ایک پیالی میدے میں ۴؍ بڑے چمچے تیل، نمک اور ایک چھوٹا چمچہ چینی ڈال کر گوندھ لیں اور پراٹھے بنا کر تیل ڈالتے ہوئے سنہری فرائی کرلیں۔ پیزا سوس بنانے کے لئے ٹماٹر کے سرے کاٹ کر ان پر کٹ لگائیں اور اُبلتے ہوئے ۵؍ میں ۳؍ سے ۴؍ منٹ پکا کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ پھر چھلکا نکال کر ٹماٹر کو بلینڈ کرلیں، فرائنگ پین میں ۴؍ بڑے چمچے تیل میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز اور لہسن کو سنہری فرائی کریں اور اس میں کٹی ہوئی لال مرچ اور بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں۔ جب تیل علاحدہ ہونے لگے تو نمک، اجوائن اور تھائم چھڑک کر چولہے سے اتار لیں اور اس میں کدوکش کیا ہوا چیز شامل کر دیں۔ پراٹھوں پر پیزا سوس لگا کر فرائی کی ہوئی چکن رکھ کر رول کرکے گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK