• Sun, 02 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چائنیز ڈرم اسٹکس

Updated: October 30, 2025, 5:26 PM IST | Mumbai

چائنیز ڈرم اسٹکس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chinese Drumsticks. Photo: INN
چائنیز ڈرم اسٹکس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ڈرم اسٹکس ۱۲؍ عدد (گہرے کٹ لگا لیں)، سفید سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، چینی ایک چھوٹا چمچہ، انڈے ۴؍ عدد (سفید اور زردی علاحدہ پھینٹ لیں)، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، شہد ایک بڑا چمچہ، چکن کیوب ملا ہوا میدہ ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی سفید مرچ ایک چھوٹا چمچہ، تلنے کے لئے تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ڈرم اسٹکس کو گرم پانی سے دھو کر ایک پیالے میں ڈال کر میدہ، چینی، سرکہ، سویا سوس، شہد، کالی اور سفید مرچ، نمک اور زردی ملا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ جب تلنا ہو تو انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر ایک ایک ڈرم اسٹک اس میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں، جب گولڈن براؤن ہوجائے تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔ فوراً چٹکی بھر بیسن چھڑک دیں۔ مزیدار چائنیز ڈرم اسٹکس تیار ہیں۔ چٹنی یا مایونیز کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK