Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چاکلیٹ کیک

Updated: September 25, 2023, 9:58 AM IST | Mumbai

چاکلیٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Chocolate Cake. Photo: INN
چاکلیٹ کیک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کوکو پاؤڈر آدھی پیالی، انڈے دو عدد، پسی ہوئی چینی تین چوتھائی پیالی، میدہ سوا پیالی، مکھن ۱۸۵؍ گرام، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، بیکنگ سوڈا ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چٹکی، ونیلا ایسنس ایک چھوٹا چمچہ، دودھ تین سے پانچ بڑے چمچے۔ آئسنگ بنانے کے لئے: کوکو پاؤڈر دو بڑے چمچے، مکھن ۳۰؍ گرام، آئسنگ شوگر ایک پیالی، نیم گرم دودھ دو بڑے چمچے، ونیلا ایسنس ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: اَوون کو ۱۸۰؍ ڈگری پر گرم کریں۔ ایک باؤل میں مکھن اور چینی کو بیٹر سے بیٹ لیں۔ ونیلا ایسنس اور آدھا چھوٹا چمچہ میدہ ڈال کر پھینٹ لیں۔ پھینٹتے ہوئے انڈے شامل کریں، اب دہی ڈال کر مکس کریں۔ ایک الگ باؤل میں سارے خشک اجزاء نمک، بیکنگ پاؤڈر اور میدہ ملالیں۔ اب اسے انڈے کے آمیزے میں ڈال کر یکجا کرلیں۔ دودھ بھی مکس کریں۔ سارا آمیزہ چکنائی لگے سانچے میں ڈال کر اَوون میں رکھیں۔ ۱۸۰؍ ڈگری پر ۴۰؍ سے ۴۵؍ منٹ بیک کریں۔
آئسنگ بنانے کیلئے: کوکو پاؤڈر، مکھن، آئسنگ شوگر، نیم گرم دودھ اور ونیلا ایسنس مکس کریں۔ کیک کو سانچے سے نکال کر آئسنگ سے کور کرکے پیش کریں۔ سبھی شوق سے کھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK