چاکلیٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 16, 2024, 10:15 PM IST | Mumbai
چاکلیٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مکھن آدھا کپ، باریک پسی ہوئی چینی آدھا کپ، انڈے ۲؍ عدد، میدہ آدھا کپ، کوکو پاؤڈر پاؤ کپ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: مکھن اور شکر کو اتنا پھینٹیں کہ وہ جھاگ دار ہو جائے، اب اس میں انڈے شامل کرتے ہوئے مکس کرتے جائیں۔ پھر میدہ، کوکو پاؤڈر اور بیکنگ پاؤڈر چھان کر بیٹر میں شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب یہ بیٹر گریسڈ (چکنے) پین میں ڈال کر ۱۸۰؍ سینٹی گریڈ پر بیک کریں۔ بعد ازاں، ٹھنڈا ہونے پر سرونگ پلیٹر میں نکال کر اپنی پسند کے مطابق سجائیں۔