Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چٹنی گوشت

Updated: August 22, 2026, 9:39 AM IST | Mumbai

چٹنی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chutney Gosht. Photo: INN
چٹنی گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۶؍ سے ۸؍ عدد، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، پیاز ۲؍ عدد، دہی آدھی پیالی، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، پودینہ آدھی گٹھی، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو صاف دھو کر ایک جانب رکھ لیں۔ اب چٹنی بنانے کیلئے ایک پیاز، ادرک، لہسن، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینے کو ملا کر پیس لیں۔ آخر میں اس میں ۲؍ بڑے چمچے دہی اور نمک ملا لیں۔ اس چٹنی سے گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ اب فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں ایک باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں دہی پھینٹ کر ڈالیں اور گرم مسالہ اور لیموں کا رس چھڑک کر دھیمی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ اس مزیدار ڈش کا چپاتی کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK