Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: رس گلا

Updated: August 18, 2026, 9:10 AM IST | Mumbai

رس گلا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Rasgulla. Photo: INN
رس گلا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، دہی ایک پیالی، چینی ڈیڑھ پیالی، چھوٹی الائچی ۲؍ سے ۳؍ عدد، عرقِ گلاب چند قطرے۔
بنانے کا طریقہ: رس گلے بنانے کے لئے سب سے پہلے تازہ دودھ سے پنیر بنا لیں۔ اس کے لئے فرائنگ پین میں دودھ کو اُبالنے رکھ دیں اور اُبال آنے پر اس میں دہی پھینٹ کر ڈال دیں۔ پھر تیز آنچ پر دودھ کو اُبال لیں اور پانی علاحدہ ہونے پر چولہے سے اتار کر اس میں ۲؍ سے ۳؍ پیالی یخ ٹھنڈا پانی ڈال دیں۔ پھر ۵؍ سے ۷؍ منٹ کیلئے ٹھنڈی جگہ پر رکھ کر جب مکمل ٹھنڈا ہوجائے تو اسے ململ کے کپڑے میں ڈال کر لٹکا دیں۔ اسے اچھی طرح دونوں ہاتھوں سے دبا دبا کر پانی نچوڑ لیں اور جب پنیر اچھی طرح خشک ہوجائے تو اسے ہموار سطح پر رکھ کر ہتھیلیوں سے گوندھ لیں۔ اسے اتنی دیر گوندھیں کہ پنیر کا دانہ ختم ہوجائے، پھر اس کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں۔ اس کے بعد چینی میں ڈھائی پیالی پانی ڈال کر گھول لیں اور اس میں الائچی پیس کر ڈالیں، اسے درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب شیرے کو اُبال آجائے تو اس میں تیار کئے ہوئے پنیر کے بالز ڈال کر ڈھانک دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔ درمیان میں ہر ۲؍ سے ۳؍ منٹ بعد ڈھکن کھول دیں تاکہ اُبال فرائنگ پین سے باہر نہ آجائے۔ ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ پکاتے ہوئے رس گلے پھول جائے تو چولہے سے اتار لیں، پھر اس پر عرقِ گلاب ڈال دیں۔ رس گلوں کو ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK