Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: لکھنوی نلی قورمہ

Updated: August 19, 2026, 9:09 AM IST | Mumbai

لکھنوی نلی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Lucknowi Nalli Korma. Photo: INN
لکھنوی نلی قورمہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، زعفران، کیوڑا اور عرق گلاب حسب پسند، بادام اور کاجو کا پیسٹ ۴۰؍ گرام، ہری مرچیں ۴؍ عدد، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک بڑ چمچہ، دودھ ایک کپ، دہی ایک کپ، کریم آدھا کپ، دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: بکرے کی نلی والا گوشت دھوکر اس پر نمک، ہلدی لگادیں۔ ایک پوٹلی میں ثابت دھنیا، زیرہ، کالی مرچ، تیز پات، جائفل، دار چینی، ثابت لہسن کے ۴؍ جوئے باندھ دیں۔ اب گوشت کو گلاس پانی اور پوٹلی کے ساتھ ۱۰؍ منٹ اُبالیں پھر پوٹلی نکال کر پھینک دیں۔ گھی میں تھوڑا مکس شامل کریں۔ ایک بڑی پیاز فرائی کریں، پیاز نرم ہوجائے تو تمام اجزاء اور گوشت ڈال کر بھونیں، تیل چھوڑنے لگے تو دہی ڈال دیں پھر کریم اور دودھ ڈال کر مکس کریں اوپر سے پسا ہوا جائفل کا پاؤڈر، دارچینی کا پاؤڈر، کالی مرچ کا پاؤڈر، پسی الائچی کا پاؤڈر، عرق گلاب، کیوڑا یا زعفران ڈال کر ڈھانپ دیں۔ لیجئے خوش ذائقہ لکھنوی نلی قورمہ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK