• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کوکیز چاکلیٹ ڈیزرٹ

Updated: October 02, 2025, 9:42 PM IST | Mumbai

کوکیز چاکلیٹ ڈیزرٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Cookies Chocolate Dessert. Photo: INN
کوکیز چاکلیٹ ڈیزرٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: سادے میٹھے بسکٹ ایک پیکٹ (بڑا)، کریم ایک کپ، کنڈینسڈ ملک آدھا کپ یا حسب ذائقہ، مکھن چار بڑے چمچے، کافی ایک بڑا چمچہ، اخروٹ، بادام، کاجو اور چاکلیٹ چپس سجاوٹ کے لئے حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: مکھن کو فریج سے نکال کر باہر رکھ دیں جب نرم ہوجائے تو اس میں کریم کنڈینسڈ ملک، کافی، کوکو پاؤڈر سب کو اچھی طرح ملالیں۔ اب کھلے منہ کی چوڑی ڈش لیں۔ ایک ایک بسکٹ کو اس آمیزے میں ڈبو کر ڈش میں سجاتے جائیں۔ کچھ بسکٹ ٹکڑے کرکے اس آمیزے میں بھی ملا دیں۔ اب یہ آمیزہ ڈش میں رکھے بسکٹوں کے اوپر پھیلا دیں۔ اب اخروٹ اور بادام موٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب اخروٹ، بادام اور کاجو اوپر سے سجا دیں۔ چاکلیٹ چپس بھی چھڑک دیں۔ اسے کچھ گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈا ٹھنڈا نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK