• Wed, 16 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مچھلی کا پلاؤ

Updated: September 16, 2026, 9:00 AM IST | Mumbai

مچھلی کا پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Machli Ka Pulao. Photo: INN
مچھلی کا پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی کے قتلے ایک کلو، چاول ۳؍ پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز ۲؍ سے ۳؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، ثابت رائی آدھا چھوٹا چمچہ، میتھی دانہ چند دانے، کڑی پتے حسب ِ پسند، ہری مرچیں ۴؍ سے ۶؍ عدد، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھ لیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ملائیں اور اس میں زیرہ اور ہری مرچیں پیس کر شامل کر دیں۔ مسالے کے اس آمیزہ سے مچھلی کے قتلوں کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ چاولوں کو دھو کر بھگو دیں۔ تیل کو کڑاہی میں ڈیپ فرائنگ کے لئے گرم کریں اور مسالہ لگی ہوئی مچھلی کو اس میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ کھلے فرائنگ پین میں چاول بنانے کے لئے مچھلی فرائی کیا ہوا تیل ۴؍ بڑے چمچے ڈالیں اور اس میں رائی، میتھی دانہ اور کڑی پتے ڈال کر کڑکڑا لیں۔ پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں مچھلی کا بچا ہوا مسالہ ڈال کر بھونیں۔ ۴؍ پیالی پانی اور نمک ڈال کر اُبال آنے دیں پھر اس میں چاولوں کو پانی سے نکال کر ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب چاولوں کا پانی خشک ہوجائے تو ان پر مچھلی کے فرائی کئے ہوئے قتلے رکھ کر دھیمی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ گرم گرم مچھلی کے پلاؤ کو ڈش میں نکال کر سلاد اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK