ڈیپ فرائیڈ فش کٹلیٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 18, 2025, 5:09 PM IST | Mumbai
ڈیپ فرائیڈ فش کٹلیٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مچھلی تین سو گرام، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد، پارسلے ایک چوتھائی گٹھی (کٹا ہوا)، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، میدہ ۳؍ بڑے چمچے، کارن فلور ۳؍ بڑے چمچے، بریڈ کرمبس آدھی پیالی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پہلے مچھلی کو گول گول رنگ کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب ایک پیالے میں لہسن کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، انڈا اور مچھلی شامل کرکے مکس کر لیں۔ پھر اس میں پارسلے، کُٹی ہوئی لال مرچ، میدہ اور کارن فلور ڈال کر مزید اچھی طرح مکس کرلیں۔ ایک پلیٹ پر بریڈ کرمبس پھیلا کر فش کے رنگز پر اس کا کوٹ لگا لیں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے فش کٹلیٹس کو ڈیپ فرائی کر لیں۔ سنہرا رنگ آنے پر کسی بھی سوس یا چٹنی کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کریں۔