Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: دہلی بریانی

Updated: May 29, 2025, 9:30 PM IST | Mumbai

دہلی بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Delhi Biryani. Photo: INN
دہلی بریانی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن یا مٹن ڈیڑھ کلو، چاول باسمتی ایک کلو (۲۰؍ منٹ کے لئے بھگو دیں)، دہی ۳؍ پاؤ، پیاز آدھا کلو (باریک کاٹ کر فرائی کر لیں)، ادرک (پسا ہوا) ۲؍ بڑے چمچے، لہسن (پسا ہوا) ۲؍ بڑے چمچے، کالا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت لونگ ایک چھوٹا چمچہ، چھوٹی الائچی ۸؍ عدد (چند قطرے کیوڑے میں پسے ہوئے)، بڑی الائچی ۴؍ عدد، دارچینی ۴؍ ٹکڑے، کڑی پتہ ۲؍ عدد، لیموں ایک عدد، زردہ کا رنگ حسب ِ ضرورت، جاوتری اور جائفل پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پیاز گھی میں ڈال کر گلابی براؤن کر لیں اور اس کو نکال لیں۔ پھر اس میں گھی میں سارا ثابت گرم مسالہ ڈال کر گوشت ڈال کر پکائیں اور پانی خشک کر لیں اور پھر ادرک لہسن ملا کر بھون لیں۔ اس کے بعد تھوڑا تھوڑا دہی ڈال کر بھون لیں۔ آخر میں جاوتری، جائفل اور کیوڑے میں پیسی ہوئی چھوٹی الائچی ڈال کر دَم دے دیں۔ اب چاول کو تھوڑا سا ثابت گرم مسالہ اور لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔ جب چاول دو کنی اُبل جائیں تو چھان لیں، پھر چاول والی دیگچی میں نیچے چاول کی تہہ پھر گوشت کی پھر تلی ہوئی پیاز کی اور پھر چاول کی تہہ لگائیں۔ آخر میں تلی ہوئی پیاز، زیرہ، الائچی، جاوتری اور جائفل مکس کرکے ڈال دیں اور پھر رنگ ڈال کر اور لیموں کا رس ڈال کر پندرہ منٹ کا دم لگا دیں۔ سلاد رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK