Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ہریالی سیخ بوٹی

Updated: March 30, 2026, 9:39 AM IST | Mumbai

ہریالی سیخ بوٹی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Hariyali Seekh Boti. Photo: INN
ہریالی سیخ بوٹی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بون لیس آدھا کلو، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، دہی ۲؍ بڑے چمچے، ناریل (پسا ہوا) ایک بڑا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ہرا دھنیا اور ہری مرچ کو ناریل کے ساتھ ملا کر باریک پیس لیں اور اس میں نمک، ادرک لہسن، سفید مرچ اور دہی شامل کرکے چٹنی سی بنا لیں۔ چکن کی بوٹیوں کو اس چٹنی سے میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب گرل پین کو درمیانی آنچ پر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ گرم کریں اور اس میں ۲؍ بڑے چمچے تیل لگا لیں۔ اب بوٹیوں کو پین میں پھیلا کر رکھیں اور درمیانی آنچ پر سینکیں۔ درمیان میں ایک سے ۲؍ مرتبہ پلٹ لیں اور ہر مرتبہ اوپر سے تیل سے برشنگ کریں اور لیموں کا رس چھڑکتے جائیں۔ جب بوٹیاں اچھی طرح سنہری ہوجائیں تو انہیں چولہے سے اتار لیں۔ انہیں پیاز کے لچھوں اور لیموں کی قاشوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK