ڈرائی فروٹ ٹارٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 18, 2025, 5:10 PM IST | Mumbai
ڈرائی فروٹ ٹارٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انڈے کی زردی ایک عدد، مکھن ۱۱۲؍ گرام، میدہ ۱۰۸؍ گرام، چینی ۵۶؍ گرام (باریک پسی ہوئی)، ونیلا ایسنس چند قطرے۔
بھرنے کیلئے: انڈے ۲؍ عدد، پستے ایک بڑا چمچہ (چوپ کئے ہوئے)، اخروٹ ایک بڑا چمچہ (چوپ کیا ہوا)، دارچینی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، کشمش ۲؍ بڑے چمچے، کینو کے چھلکے ۲؍ بڑے چمچے (کھرچے ہوئے)، بادام ۲؍ بڑے چمچے (کٹے ہوئے)، گلیزڈ ریڈ چیریز ۲؍ بڑے چمچے، گلیزڈ گرین چیریز ۲؍ بڑے چمچے، منقیٰ ۲؍ بڑے چمچے، جام ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں مکھن، چینی اور ونیلا ایسنس ڈال کر جھاگ اوپر آنے تک پھینٹیں۔ اس میں انڈے کی زردی شامل کرکے مزید پھینٹیں اور پھر میدہ ڈال کر لپیٹ لیں۔ اس آمیزے کو نرم گوندھیں اور پھر روٹی بیل لیں۔ گول کٹر کی مدد سے اس کو کاٹ کر ٹارٹ ٹرے میں رکھ دیں۔ پیالے میں کشمش، کینو کے چھلکے، اخروٹ، ریڈ اور گرین چیریز، منقیٰ، پستے، دارچینی، بادام اور انڈے ڈال کر ملائیں۔ ہر ٹارٹ میں ایک بڑا چمچہ آمیزہ بھر کر ڈالیں۔ ٹارٹ کی ٹرے کو پہلے سے گرم اَوَن میں ۱۰۸؍ ڈگری پر ۲۰؍ منٹ پکا کر نکال لیں۔ ہر ٹار ٹ کے کنارے پر جام لگائیں اور پستے چھڑک کر پیش کریں۔