آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’یخنی پلاؤ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 28, 2026, 8:53 AM IST | Mumbai
آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’یخنی پلاؤ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت کیلئے: گوشت ایک کلو، پیاز ۲؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)، لہسن ۳؍ جوئے، نمک حسب ِ ذائقہ یا ایک چمچہ، ثابت کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، بڑی الائچی ۲؍ عدد، دارچینی ۲؍ ٹکڑے، لونگ ۴؍ سے ۵؍ عدد، سونف ایک چھوٹا چمچہ، پانی حسب ِ ضرورت۔
چاول کیلئے: چاول ایک کلو (بھگوئے ہوئے)، پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی)، سلہری مرچ (تیکھی لال مرچ) ۴؍ عدد، دہی آدھا کپ، تیل ایک کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک آدھا بڑا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، کیوڑہ چند قطرے، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں گوشت، پیاز، لہسن، نمک اور تمام ثابت مسالے ڈالیں اور پھر اس میں اتنا پانی شامل کریں کہ گوشت ڈوب جائے۔ اب گوشت کو نرم ہونے تک پکائیں۔ پھر یخنی چھان کر گوشت الگ کرلیں۔ اب دیگچی میں گھی گرم کرکے پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں اور پھر اس میں گرم مسالہ اور گوشت شامل کرکے ۵؍ منٹ بھونیں۔ اگلے مرحلے میں اس میں ہری مرچ، نمک اور دہی ڈال کر بھونیں اور پھر بھگوئے ہوئے چاول شامل کر دیں۔ پھر چاولوں سے دگنی مقدار میں یخنی شامل کریں اور اُس وقت تک درمیانی آنچ پر پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے۔ اب چند قطرے کیوڑہ شامل کریں اور ۱۵؍ منٹ تک دَم پر رکھیں۔ اس مزیدار پلاؤ کو رائتے کے ساتھ پیش کریں۔