فیٹا چیز سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 05, 2026, 9:13 AM IST | Mumbai
فیٹا چیز سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: فیٹا چیز ایک پیالی، مشرومز ۶؍ سے ۸؍ عدد، زیتون ایک پیالی، ٹماٹر ۲؍ عدد، شملہ مرچ ایک عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، سفید مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زیتون کا تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ٹماٹر اور شملہ مرچ کے بیج نکال کر ان کے پتلے سلائس کاٹ لیں، مشروم کو بھی باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ زیتون کو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ان تمام چیزوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور ان پر نمک اور سفید مرچ چھڑک کر فریج میں رکھ دیں۔ زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ڈال اچھی طرح پھینٹ لیں اور اسے سلاد پر ڈال کر دو چمچہ کی مدد سے ملا لیں۔ آدھی پیالی فیٹا چیز کو چورا کرلیں اور آدھی پیالی چیز کے چھوٹے ٹکڑے کرکے سلاد میں ملا لیں۔ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ پلیٹ میں سلاد کے پتے لگا کر اس پر سلاد نکالیں اور کروٹن (Croutos) یعنی بریڈ کے سلائس کے سنہری فرائی کئے ہوئے چھوٹے ٹکڑوں سے سجا کر پیش کریں۔