Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: فش ملائی بوٹی

Updated: April 07, 2026, 2:08 PM IST | Mumbai

فش ملائی بوٹی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Fish Malai Boti. Photo: INN
فش ملائی بوٹی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی (بغیر کانٹے کی) ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ دردی پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ۴؍ سے ۶؍ عدد، دہی ایک پیالی، خشک دودھ کا پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، زیتون کا تیل ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کو دھو کرکے اس کی چوکور بوٹیاں کر لیں۔ زیرہ اور ہری مرچ کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچ اور کُٹا ہوا مسالہ ملا لیں۔ مچھلی کی بوٹیوں کو اس مسالے سے میرینیٹ کرکے ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے زیتون کا تیل کے ساتھ مچھلی کی بوٹیوں کو پکنے رکھ دیں، شروع میں ۳؍ سے ۴؍ منٹ آنچ تیز رکھیں پھر درمیانی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ پکالیں۔ پکاتے ہوئے مچھلی کو کھلا رکھیں تاکہ اس کا پانی نہ نکلے۔ دہی کا پانی خشک ہونے لگے تو اس میں زیتون کا تیل ڈالیں اور دودھ کا پاؤڈر چھڑکتے ہوئے ہلکا سا ملا لیں۔ ہلکی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ کیلئے دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر تھوڑا سا ہرا دھنیا چھڑک دیں اور حسب ِ پسند چپاتی یا پراٹھے کیساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK