گاجر کا سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 12, 2026, 3:48 PM IST | Mumbai
گاجر کا سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گاجر ایک پیالی (کدوکش کی ہوئی)، میٹھی مولی آدھی پیالی (کدوکش کی ہوئی)، سنگترے کا رس ایک پیالی، دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، چینی ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، یخنی ایک جگ، کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، سرکہ حسب ِ منشاء۔
بنانے کا طریقہ: مولی اور گاجر کو دو منٹ کے لئے بھاپ میں پکالیں۔ اس کے بعد اس میں سنگترے کا رس، چینی اور کالی مرچ ڈال کر مزید ۲؍ منٹ پکا کر ایک طرف رکھ لیں۔ اب ایک برتن میں یخنی میں نمک، دارچینی اور ادرک ڈال کر ۲؍ منٹ پکائیں، پھر اس میں مولی، گاجر والا آمیزہ شامل کر دیں اور چولہا بند کر دیں۔ آخر میں سرکہ شامل کرکے دسترخوان پر پیش کریں۔