گولا کباب بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 11, 2023, 9:19 AM IST | Mumbai
گولا کباب بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آدھا کلو قیمہ، ۳ چمچے خشخاش، ۴؍ عدد لونگ، ۲۵؍ گرام کچا پپیتا، ۲؍ عدد پیاز، ایک ٹکڑا دارچینی، ایک عدد بڑی الائچی، ۳؍ عدد جاوتری، ۱۲؍ گرام بھنے ہوئے چنے، ایک ٹکڑا ادرک، ۴؍ عدد چھوٹی الائچی، ایک چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ۵؍ جوئے لہسن، ہرادھنیا/پودینہ حسب ضرورت۔
نوٹ: (خشخاش، لونگ، دار چینی،بڑی الائچی، جاوتری،بھنے ہوئے چنے، چھوٹی الائچی، ادرک، لہسن) ان تمام چیزوں کو ایک ساتھ پیس لیں۔
بنانے کا طریقہ: قیمہ کو اچھی طرح دھوکر اس میں پپیتا پیس کر ملالیں۔ پندرہ یا بیس منٹ بعد پپیتا ملے ہوئے قیمہ میں تمام مسالہ پیس کر ملادیں۔ پیاز، پودینہ، ہرادھنیا اور دو عدد ہری مرچیں باریک کاٹ کر اس میں ملا دیں اور دو گھنٹہ کیلئے ایسا ہی چھوڑ دیں۔ دو گھنٹہ کے بعد قیمہ کی ٹکیاں بنالیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے ٹکیاں تل لیں۔ دھیمی آنچ پر رکھیں اور کباب تل کر اُتار لیں۔ لذیذ گولہ کباب تیار ہے۔ ٹماٹر کی قاشوں اور کٹی ہوئی پیاز کے ساتھ دسترخوان پر پیش کریں۔