Inquilab Logo

آج کا پکوان: مینگو فالودہ

Updated: May 02, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

مینگو فالودہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mango Falooda. Photo: INN
مینگو فالودہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آم آدھا کلو، دودھ ایک اور آدھا لیٹر، چینی ایک کپ، الائچی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، چاول کا آٹا ایک اور آدھا بڑا چمچہ، پستہ کٹا ہوا ۲؍ سے ۳؍ بڑا چمچہ، بادام کٹا ہوا ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، عرق گلاب حسب ِ ضرورت، کھویا ۵۰؍ گرام، سجاوٹ کیلئے آم، تخم بالنگا، لال شربت، برف اور سیوئیاں۔
بنانے کا طریقہ: پھلوں کے بادشاہ آم کو کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں، ان کیوبز کو بلینڈر میں بلینڈ کرلیں اور ایک سائڈ پر رکھ دیں۔ ایک پتیلی میں دودھ ڈال کر ابال لیں، اس میں چینی، الائچی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ۵؍ منٹ کے لئے پکا لیں۔ پکے ہوئے اس دودھ میں سے آدھا نکال کر الگ جگ میں رکھ لیں اور بعد میں استعمال کے لئے ٹھنڈا کرلیں۔ ایک پیالے میں دو چھوٹے چمچے دودھ میں چاول کا آٹا مکس کریں اور پکے ہوئے دودھ میں اسے شامل کرلیں اور ۵؍ سے ۶؍ منٹ کے لئے اچھی طرح پکائیں۔ بعدازاں پستہ، بادام اور عرق گلاب شامل کرکے دودھ کو اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہوجائے۔ آنچ سے ہٹا کر کھویا شامل کریں، اچھی طرح ملا کر ٹھنڈا کرلیں۔ اس دودھ میں بلینڈ ہوا آم شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اس دودھ کو گلاس میں شامل کریں ۶؍ سے ۸؍ گھنٹوں کے لئے جما دیں تاکہ کلفی بن جائے۔
سجاوٹ کا طریقہ: جمی ہوئی اس کلفی کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ گلاس میں آم کو کاٹ کر ڈالیں، اس پر تخم بالنگا، لال شربت، برف، سیوئیاں، آم کی کلفی، ٹھنڈا دودھ اور بادام ڈال کر گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK