Inquilab Logo

آج کا پکوان: اٹالین فش کباب

Updated: April 29, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

اٹالین فش کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Italian Fish Kabab. Photo: INN
اٹالین فش کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی کا گوشت آدھا کلو، نرم اُبلے ہوئے چاول ایک کپ، کدوکش کیا ہوا پنیر آدھا کپ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ۲؍ چھوٹے چمچے، سبز دھنیا اور پودینہ ۲؍ چھوٹے چمچے، اجوائن ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، انڈا ۲؍ عدد، ڈبل روٹی کا چورا آدھا کپ، تلنے کیلئے تیل ۲؍ کپ۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کو بھاپ میں پکا کر نرم کرلیں اور پکے ہوئے مچھلی کے گوشت کو گودا کرلیں۔ ایک پیالے میں مچھلی کے گوشت کا گودا نرم اُبلے ہوئے چاول، کدوکش کیا ہوا پنیر اور بقیہ تمام مسالے یعنی نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، اجوائن، سبز مرچ، دھنیا اور پودینہ ملا کر تمام مرکب کو یکجان کرلیں۔ اس مرکب کو اتنا سخت گندھا ہوا ہونا چاہئے کہ کباب بناتے ہوئے مشکل نہ ہو۔ اب ہاتھوں کو پانی سے گیلا کرکے کباب بناتے جائیں۔ اور پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو ڈبو کر بریڈ کرمز میں لپیٹ لیں۔ چورا لگے کباب کھلے تیل میں تلیں ایسے کہ تلتے ہوئے کباب تیل میں اچھی طرح ڈوب جائیں۔ کبابوں کو درمیانی آنچ پر سنہری ہونے تک تلیں۔ ان کبابوں کو کدوکش کی ہوئی مولی اور سبز مرچوں کے سلاد میں سجا کر کھٹی چٹنی اور تندوری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK