Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کابلی چکن پلاؤ

Updated: June 15, 2026, 9:16 AM IST | Mumbai

کابلی چکن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kabuli Chicken Pulao. Photo: INN
کابلی چکن پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: باسمتی چاول ایک کلو (۶؍ سے ۸؍ گھنٹے پانی میں بھگوئیں)، تیل ڈیڑھ سے ۲۰۰؍ گرام، پیاز ۴؍ عدد باریک کٹی ہوئی، ٹماٹر ۸؍ عدد کٹا ہوا، لہسن اور ادرک کا پیسٹ ۳؍ چھوٹے چمچے، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چھوٹی الائچی ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، سفید سرکہ آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ، مرغی ڈیڑھ کلو (چھوٹی بوٹیاں کرلیں (چاہیں تو مٹن بھی استعمال کرسکتے ہیں)۔
بنانے کا طریقہ: مرغی کو سرکہ لگا کر ۱۵؍ منٹ تک چھوڑ دیں، اس کے بعد ایک دیگچی میں تیل کے ساتھ بھن کر براؤن کرلیں۔ ٹماٹر، پیاز، گرم مسالہ، چھوٹی الائچی بلینڈ کرلیں، پھر انہیں بھی مرغی سے الگ تیل میں بھن لیں۔ پھر ان مسالوں کو بھنی ہوئی مرغی کے ساتھ دیگر بچے ہوئے مسالوں میں ملاکر ایک ساتھ بھن لیں۔ جب مرغی اور مسالے پک کر سرخ ہوجائیں تو چولہا بند کرلیں۔ چاول کو علاحدہ برتن میں بوائل کریں۔ بوائل کئے ہوئے چاول کو پانی سے نکال کر بڑے برتن میں ڈال لیں، برتن کے نیچے تیل کی مدد سے چکنائی بنائیں۔ چاول کو ڈالتے وقت مرغی کی بوٹیاں بھی ڈالتے جائیں، تمام بوٹیوں کو چاول کے بیچ میں ہی ڈالیں۔ آخر میں چاول کے اوپر اور کونوں میں مسالہ ڈال دیں، بیچ میں مسالے نہ ڈالیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر ۱۰؍ منٹ تک درمیانی آگ پر انہیں پکائیں، برتن کو نہ ڈھکیں۔جب پانی خشک ہوجائے اور بھاپ نکلنے لگے تو آگ بند کرکے اتارلیں۔ پلیٹوں میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK