Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کرنجی

Updated: August 06, 2026, 9:19 AM IST | Mumbai

کرنجی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Karanji. Photo: INN
کرنجی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ ڈھائی پیالی، مکھن تین چوتھائی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، چینی آدھی پیالی، انڈا ایک عدد، اورینج جوس ۴؍ بڑے چمچے، کارن فلور ایک چھوٹا چمچہ، سیب ۲؍ عدد، کریم چیز آدھی پیالی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: میدے کو چاپر میں ڈالیں اور اس میں نمک، ایک بڑا چمچہ چینی اور مکھن کو چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈال دیں۔ ۲؍ سے ۳؍ منٹ چاپر چلانے کے بعد اس میں انڈا اور اورینج جوس ڈالیں اور ہلکا ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے دیں۔ چاپر سے نکال کر ہاتھوں سے گوندھیں اور اگر ضرورت محسوس کریں تو اس میں تھوڑا سا پانی شامل کر لیں۔ آخر میں اوپر سے تیل لگا کر گیلے کپڑے سے ڈھانک کر فریج میں رکھ دیں۔ سیب کو چھیل کر باریک قاشیں کاٹ لیں اور اسے فرائنگ پین میں ڈال کر اوپر سے چینی چھڑک کر ڈھانک دیں۔ دھیمی آنچ پر پکاتے ہوئے جب چینی کا شیرہ بننے لگے تو کارن فلور پر چھڑک کر چولہے سے اتار لیں اور مکمل ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔ گندھے ہوئے میدے کی حسب ِ پسند سائز کی پوریاں بیل لیں اور ٹھنڈے کئے ہوئے سیب کے آمیزے میں کریم چیز ملا کر ہر پوری کے درمیان میں یہ آمیزہ رکھ کر پوری کے کناروں کو ہلکا سا گیلا کرکے فولڈ کر دیں۔ کانٹے سے دبا کر بند کر دیں یا انگلیوں سے دباتے ہوئے کنگورے بنا لیں، کچھ دیر کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ پھر چاہیں تو اسے بیک کرلیں یا تیل میں سنہری فرائی کرلیں۔ ان مزیدار کرنجی کو شام کی چائے پر فریش کریم کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK