کشمیری یخنی روسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 05, 2026, 10:09 AM IST | Mumbai
کشمیری یخنی روسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت (ران کا) ایک کلو، ادرک ۲؍ انچ کا ٹکڑا، لہسن ۵؍ سے ۶؍ جوئے، پیاز ۲؍ عدد، پسے ہوئے بادام ۲؍ بڑے چمچے، جائفل جاوتری آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، دہی ایک کلو، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، تیز پات ۲؍ عدد، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: گوشت اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں اور کٹ لگا کر رکھ دیں، پھر پیاز، ادرک اور لہسن باریک پیس لیں۔ اب ایک پتیلی میں حسب ِ ضرورت پانی لے کر اس میں گوشت، گرم مسالہ، جائفل جاوتری اور تیزپات ڈال کر یخنی تیار کرلیں، جب یخنی بن جائے تو الگ کرکے رکھ دیں۔ اب اسی پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں اور اس میں گوشت، بادام کا سفوف اور دہی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں، جب گوشت گل جائے، تو ہلکا فرائی کرکے یخنی شامل کرکے ۱۰؍ منٹ کے لئے دَم دے دیں۔ لیجئے ذائقہ دار کشمیری یخنی روسٹ تیار ہے، چاول کے ساتھ تناول فرمائیں۔