Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اسٹفڈ بیل پیپرز

Updated: July 01, 2026, 9:25 AM IST | Mumbai

اسٹفڈ بیل پیپرز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Stuffed Bell Peppers. Photo: INN
اسٹفڈ بیل پیپرز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: شملہ مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، چکن کا قیمہ ۱۰۰؍ گرام، اُبلے ہوئے چاول ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ایک عدد (درمیانی)، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، کاٹیج چیز آدھی پیالی، چیڈر چیز آدھی پیالی، پارسلے حسب ِ منشاء، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے قیمے کو صاف دھو کر فرائنگ پین میں ڈالیں اور اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز، نمک اور کالی مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں دو سے تین چمچے تیل ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ چولہے سے اتار کر اس میں اُبلے ہوئے چاول اور چورا کیا ہوا کاٹیج چیز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ شملہ مرچ کو دھو کر درمیان سے کاٹیں اور بیج نکال کر اچھی طرح صاف کرلیں، پھر اس میں تیار کیا ہوا آمیزہ بھر لیں۔ بیکنگ ٹرے کو چکنا کرکے اس میں شملہ مرچ کو رکھیں اور اس پر کدوکش کیا ہوا چیڈر چیز ڈالیں۔ پہلے سے گرم کئے ہوئے اَوَن میں ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر ٹرے کو رکھیں اور پانچ سے سات منٹ بیک کرکے نکال لیں۔ ڈش میں گرم گرم نکال کر اوپر سے باریک کٹا ہوا پارسلے چھڑک کر ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK