Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: قیمہ کی کھچڑی

Updated: August 08, 2025, 10:10 PM IST | Mumbai

قیمہ کی کھچڑی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Keema Ki Khichdi. Photo: INN
قیمہ کی کھچڑی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چاول آدھا کلو، قیمہ آدھا کلو، دال مونگ یا چنا ۲۵۰؍ گرام، پیاز ۱۲۵؍ گرام، مرچ حسب ِ ذائقہ، شاہ زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۶؍ عدد، لونگ ۶؍ عدد، بڑی الائچی ۲؍ عدد، گھی ۲۵۰؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: پیاز لچھے دار کاٹ کر گھی میں تلیں۔ بادامی رنگ ہونے پر اس میں نمک، مرچ اور قیمہ ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد اس میں پانی ڈال دیں تاکہ تھوڑا گل جائے۔ اگر مونگ کی دال چاول میں ڈالنی ہو تو قیمہ کو گلانے کی ضرورت ہے ورنہ قیمہ کے ساتھ ہی چنے کی دال بھی ڈال دیں اور اتنا پکنے دیں کہ دال تقریباً گل جائے لیکن ثابت رہے۔ اب اس میں بڑی الائچی، لونگ اور ہری مرچ ڈال دیں۔ اب اس میں چاول ڈال دیں اور دو چار دفعہ چلانے کے بعد اتنا پانی ڈال دیں کہ چاول گل جائیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو اس میں شاہ زیرہ ڈال دیں اور دم آنے پر اتار لیں، نہایت لذیذ قیمہ کی کھچڑی تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK