Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مٹر پلاؤ

Updated: August 08, 2025, 10:08 PM IST | Mumbai

مٹر پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Matar Pulao. Photo: INN
مٹر پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چاول آدھا کلو، مٹر آدھا کلو، گھی ۱۲۵؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، ثابت گرم مسالہ ۱۲؍ گرام، ادرک ۲۵؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: برتن میں گھی گرم کرکے ایک پیاز کاٹ کر ڈال دیں اور اسے ہلکی آنچ پر بادامی رنگ کا ہونے دیں۔ پھر ادرک کاٹ کر ڈال دیں اور ساتھ ہی لونگ چھ عدد، دارچینی کا ایک ٹکڑا اور تین بڑی الائچی ڈال دیں۔ اس کے ساتھ ہی مٹر کے دانے ڈال دیں۔ تھوڑا بھوننے کے بعد اس میں پانی ڈال دیں۔ اتنا پانی کہ مٹر گلنے کے بعد ایک لیٹر کے قریب پانی باقی رہ جائے۔ جب مٹر گل جائیں تو اس میں چاول نتھار کر ڈال دیں (جو کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے بھیگے رکھے ہوں۔) چاول میں ایک کنی رہ جائے اور پانی خشک ہو جائے تو دم پر لگا دیں۔ دم دینے سے پہلے اس میں کالی مرچ اور شاہ زیرہ ڈال دیں۔ دس پندرہ منٹ میں مٹر پلاؤ تیار ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK