کوفتہ بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 08, 2025, 10:11 PM IST | Mumbai
کوفتہ بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، چاول آدھا کلو، دہی ۱۲۵؍ گرام، گھی ۲۵۰؍ گرام، ثابت گرم مسالہ ۱۲؍ گرام (پیس لیں)، پیاز ۱۲۵؍ گرام، لہسن ایک گٹھی، ادرک ۳۰؍ گرام، خشخاش ایک بڑا چمچہ، چنے بھنے ہوئے ایک چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: قیمہ سل پر پیس لیں، چاول بھگو دیں، پیاز آدھی کاٹ لیں اور آدھی پیس لیں۔ لہسن پیس لیں، ادرک آدھی کاٹ لیں اور آدھی پیس لیں۔ پسے ہوئے قیمے میں پسی ہوئی پیاز، پسی ہوئی ادرک، پسا ہوا گرم مسالہ اور خشخاش اور چنے بھی پیس کر ملا دیں۔ نمک اور سرخ مرچ حسب ِ ذائقہ ڈال کر پھر ایک دفعہ سل پر پیس لیں۔ اب اس قیمے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اور گھی میں تل کر سرخ کر لیں۔ باقی گھی میں پیاز سرخ کریں اور اوپر گرم مسالہ پسا ہوا لہسن، ادرک ڈال کر چمچہ چلائیں۔ اب اس پر کوفتے اور دہی ڈال دیں۔ پھر اتنا بھونیں کہ دہی کا پانی خشک ہوجائے۔ اب چاولوں سے دگنا پانی بھی ڈال دیں۔ جب پانی کو دو چار اُبال آجائیں تو اس میں چاول ڈال دیں۔ ایک کنی رہ جانے پر دم لگا دیں۔ پندرہ منٹ کے بعد دیکھیں کوفتہ بریانی تیار ہے۔