• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: مچھلی کا روغن جوش

Updated: August 08, 2024, 9:47 PM IST | Mumbai

مچھلی کا روغن جوش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Machli Ka Rogan Josh. Photo: INN
مچھلی کا روغن جوش۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی کے قتلے آدھاکلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، سونف ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، پسی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک پیالی، خشک دودھ کا پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، پسا ہوا گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، بادام ۴؍ سے ۶؍ عدد، میدہ ۲؍ بڑے چمچے، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر پوٹلی بنا کر لٹکا دیں تاکہ اس کا سارا پانی نکل جائے۔ اچھی طرح خشک ہونے پر اس میں دودھ کا پاؤڈر ملا کر پھینٹ کر فریج میں رکھ دیں۔ مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر ان پر ہلکا سا میدہ چھڑ ک کر رکھ لیں، پھر ان کو تیل میں فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی تیل کو گرم کرکے اس میں ثابت گرم مسالہ اور ثابت لال مرچیں ڈال کر سنہرا فرائی کرلیں۔ پھر اس میں ادر ک لہسن، نمک، لال مرچیں، پسا ہوا سفید زیرہ اور سونف ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔ تلی ہوئی مچھلیاں ڈال کر آدھی پیالی پانی شامل کردیں، ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ پکائیں۔ پھر اس میں خشک کی ہوئی دہی، پسے ہوئے بادام اورپسا ہوا گرم مسالہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ ۲؍ سے ۳؍ منٹ پکا کر چولہے سے اتارلیں۔ مچھلی کا روغن جوش تیار ہے، تندوری روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK