ملائی قلفی فالودہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 24, 2024, 9:35 PM IST | Mumbai
ملائی قلفی فالودہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، چینی ایک کپ، بریڈ سلائس ۲؍ عدد بڑے، کھویا آدھا پاؤ، پسی ہوئی الائچی آدھا چھوٹا چمچہ، کیوڑا چند قطرے، کریم (بالائی) ایک کپ، بادام اور پستے حسب ِ ضرورت۔
فالودہ کے لئے: کارن فلور ایک کپ، پانی دو سے ڈھائی کپ، کھانے کا پیلا رنگ ایک چٹکی، کیوڑا چند قطرے۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں دودھ ڈال کر ۱۵؍ منٹ کے لئے ابال لیں۔ پھر اس میں چینی شامل کرکے مزید ۱۰؍ منٹ اُبالیں۔ اب اس میں کھویا، بریڈ سلائس اور بالائی ڈال کر مزید ۱۰؍ منٹ کے لئے ابال لیں اور مکسچر کو گاڑھا کرلیں۔ اب اس آمیزے کو ایک برتن میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ پھر اس میں حسب ِ ضرورت بادام، پستے، پسی ہوئی الائچی اور کیوڑا شامل کرکے بلینڈر میں پیس لیں۔ اب ایک پیالے میں تھوڑا سا آمیزہ ڈال کر قلفی کے ساتھ سرو کریں۔ پھر اس آمیزے کو ایک ہوا بند ڈبے میں ڈال کر سیٹ ہونے کے لئے ۱۰؍ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
فالودہ بنانے کے لئے ایک برتن میں کارن فلور، پیلا رنگ اور کیوڑا ڈال کر چولہے پر پکائیں یہاں تک کہ آمیزہ سخت ہوجائے۔ پھر آمیزہ کو فالودہ مولڈ میں ڈال کر فالودہ پریس کریں اور ٹھنڈے پانی کے پیالے میں نکال لیں۔ اب فالودے کو ٹھنڈے پانی کے پیالے میں ۵؍ منٹ سیٹ ہونے دیں۔ آخر میں نکال کر قلفی پر ڈال کر پیش کریں۔