Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مسالہ دار فش فرائی

Updated: July 06, 2026, 10:11 AM IST | Mumbai

مسالہ دار فش فرائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Masaledar Fish Fry. Photo: INN
مسالہ دار فش فرائی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی روہو ایک کلو (صاف کرکے ٹکڑے کر لیں)، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، اجوائن ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، بیسن ۳؍ بڑے چمچے، تیل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کے ٹکڑوں پر لیموں کا رس لگا کر ۱۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں تاکہ بو ختم ہو جائے۔ ایک پیالے میں ادرک لہسن کا پیسٹ، تمام مسالے، بیسن اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ یہ پیسٹ مچھلی کے ٹکڑوں پر اچھی طرح لگا کر ۳۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں (اگر ممکن ہو تو فریج میں میرینیٹ کریں)۔ اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی کے ٹکڑے درمیانی آنچ پر سنہری اور خستہ ہونے تک تلیں۔ کاغذ پر نکال کر تیل جذب ہونے دیں۔ اس ذائقہ دار فش فرائی کو روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK