Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مٹر کا پراٹھا

Updated: April 04, 2026, 9:28 AM IST | Mumbai

مٹر کا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Matar Ka Paratha. Photo: INN
مٹر کا پراٹھا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پراٹھوں کے لئے: آٹا ۳؍ کپ، گھی ۳؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل حسب ِ منشاء۔
بھرنے کے لئے: مٹر (اُبلے ہوئے) ایک کپ، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ۲؍ عدد، ادرک باریک کٹا ہوا آدھا انچ کا ٹکڑا، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ، ثابت دھنیا آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت لال مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: آٹے میں نمک اور گھی ڈال کر گوندھ لیں۔ اس کے بعد اُبلے ہوئے مٹر کو میش کرلیں۔ پھر ثابت دھنیا، ثابت زیرہ اور ثابت لال مرچوں کو ملا کر بھون کر پیس لیں۔ اب سوس پین میں تیل گرم کریں، اس میں ادرک، مٹر، ہری مرچ، ہرا دھنیا، نمک اور بھون کر پسا ہوا مسالہ ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں اور چولہے سے اتار لیں، فلنگ تیار ہے۔ آٹے کے پیڑے میں تیار کی ہوئی فلنگ بھریں۔ اس کے گول پراٹھے بیل لیں۔ توے پر ڈال کر پراٹھے کو سینک لیں۔ سادہ دہی یا رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK