میٹھے چاول بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 18, 2023, 9:18 AM IST | Mumbai
میٹھے چاول بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چاول ۲۰۰؍ گرام، بادام ۲۰؍ عدد، گھی، زعفران اور ورق چاندی حسب ذائقہ، مالٹے کا رس حسب ِ ذائقہ، چینی ۱۵۰؍ گرام، دارچینی اور الائچی رنگ حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پانی میں چاول ابال کر صاف کر لیں، پانی، چینی ملا کر شیرہ بنائیں۔ اس کے بعد تیل میں الائچی، دارچینی اور چاول تل لیں، اس کے بعد اس میں مالٹے کا رس اور زعفران شامل کر دیں، آنچ دھیمی کرلیں۔ ۱۵؍منٹ بعد اتار کر بادام کاٹ کے ٹکڑے ڈالیں اور ورق چاندی لگا کر پیش کریں۔