• Thu, 01 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اٹالین اسٹک

Updated: January 01, 2026, 8:07 PM IST | Mumbai

اٹالین اسٹک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Italian Stick. Photo: INN
اٹالین اسٹک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بون لیس چکن بریسٹ ۲؍ عدد، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، لہسن کا پیسٹ آدھا چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ٹومیٹو کیچپ ایک چھوٹا چمچہ، مشروم سلائس ۳؍ عدد، سیاہ زیتون (سلائس) ۳؍ عدد، چیڈر چیز ۲؍ بڑے چمچے (کدوکش)، تیل ایک بڑا چمچہ۔
اسپائسی اٹالین سوس کیلئے: تیل ایک بڑا چمچہ، مکھن ایک بڑا چمچہ، لہسن کا پیسٹ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، کُٹی کالی مرچ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، کُٹی لال مرچ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، اوریگانو لیوز آدھا چھوٹا چمچہ، ٹومیٹو کیچپ ایک بڑا چمچہ، کریم ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: بون لیس چکن بریسٹ کو کسی بھاری چیز سے چپٹا کر لیں۔ اس پر نمک، کالی مرچ، لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، کیچپ اور تیل لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب سوس بنانے کے لئے ایک سوس پین میں تیل اور مکھن گرم کریں۔ اس میں لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، کیچپ، نمک، کُٹی کالی مرچ، کُٹی لال مرچ، اوریگانو لیوز اور کریم ڈال کر ۲؍ منٹ پکائیں اور پھر چولہے سے ہٹا لیں۔ اب مکھن گرم کرکے میرینیٹ کئے ہوئے اسٹیک کو دونوں جانب سے اچھی طرح گرل کر لیں۔ اس میں تیار کیا ہوا سوس ڈالیں اور مزید ۲؍ منٹ پکائیں۔ اب چولہے سے ہٹا کر سلائس میں کٹے مشروم، کٹے سیاہ زیتون اور کدوکش کی ہوئی چیڈر چیز ڈالیں۔ پھر اسے پگھل جانے تک مزید گرل کریں۔ آخر میں فرنچ فرائز اور اُبلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK