کباب بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 01, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai
کباب بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، چاول ۳؍ پاؤ، پیاز ۳؍ عدد، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ۳؍ عدد، پودینہ ۵؍ گرام، ہرا دھنیا ۵؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، گرم مسالہ پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، زیرہ پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، دھنیا پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، ثابت زیرہ ایک بڑا چمچہ، تیل آدھا کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پسے ہوئے ٹماٹر ۶؍ عدد، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، قصوری میتھی ایک بڑا چمچہ، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، ٹماٹر اور لیموں سجاوٹ کیلئے، زرد رنگ آدھا چھوٹا چمچہ، مٹن یخنی ایک کپ، پانی حسب ِضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں چاول لیں اور بھگو کر اُبال لیں۔ اب ایک باؤل میں قیمہ لیں اور اس میں ۲؍ عدد پیاز، ادرک کا پیسٹ، ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیا، نمک، ایک بڑا چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ گرم مسالہ پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ زیرہ پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ دھنیا پاؤڈر اور ثابت زیرہ ڈال کر مکس کرکے ۳۰؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب تیار کئے ہوئے قیمے کے کباب بنا کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں تیل (۳؍ بڑے چمچے) لیں اور اس میں ایک عدد پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسے ہوئے ٹماٹر، نمک، ہلدی، ایک بڑا چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ زیرہ پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ دھنیا پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ گرم مسالہ پاؤڈر، قصوری میتھی اور تیار شدہ کباب ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک بھون لیں۔ اب سجاوٹ کی اشیا ڈال کر پکا لیں۔ ایک فرائنگ پین میں چاول، تیل اور نمک ڈال کر اُبالیں۔ اب اس میں تیار شدہ کباب ڈالیں۔ پھر چاول ڈال کر اس عمل کو دہرا لیں اور گارنش کرلیں۔ اب زرد رنگ اور مٹن یخنی ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ تک دَم دیں۔ لیجئے ذائقہ دار کباب بریانی پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔