Inquilab Logo

آج کا پکوان: مٹن اسموک کباب

Updated: April 24, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’مٹن اسموک کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Smoke Kebab. Photo: INN
مٹن اسموک کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک چمچہ، لہسن ادرک کا پیسٹ دو سے تین بڑے چمچے، لہسن کی کلیاں دس سے بارہ عدد، ہری مرچیں چار عدد باریک کٹی ہوئی، دھنیا پودینہ باریک کٹا ہوا ایک بڑا کپ، انڈے دو عدد ( ایک اُبلا ہوا)، کوئلہ ایک چھوٹا اور تلنے کیلئے تیل ۶؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: قیمے کے اندر سارے مسالے شامل کرکے اُبال لیں پھر ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں کٹا ہوا دھنیا اور پودینہ اور اُبلا ہوا انڈا ملا کر مکسر میں پیس لیں، اب اس آمیزے کو کوئلے کا دھواں (اسموک) دیں۔ اس کے بعد گول گول ٹکی کی شکل دیں اور پھینٹے ہوئے انڈے میں دبا کر گرم تیل میں تل لیں۔ ہری چٹنی کے ساتھ گرما گرم نوش فرمائیں۔


مٹن اسموک کباب بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری سمیرا اظہر سر گروه نے نوی ممبئی، مہاراشٹر سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK