Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: نرگسی کوفتہ

Updated: September 26, 2023, 10:03 AM IST | Mumbai

نرگسی کوفتہ بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Nargisi Kofta. Photo: INN
نرگسی کوفتہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کوفتے کیلئے: قیمہ ایک کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز ۲؍ عدد درمیانی، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گڈی، بھنے ہوئے چنے ۴؍ بڑے چمچے، ڈبل روٹی کے سلائس ۲؍ عدد، انڈے ۹؍ عدد۔
گریوی کیلئے: پیاز (باریک کٹی ہوئی) ۲؍ عدد (درمیانی، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ،پھینٹی ہوئی دہی ایک پیالی، تیل آدھی پیالی یا حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: کوفتے کے لئے: قیمے میں کوفتے کے تمام مسالے ملا کر ۲؍ مرتبہ پیس لیں۔ ایک انڈا شامل کر کے اچھی طرح ملائیں اور ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ ۸؍ انڈوں کو سخت اُبالیں، ہاتھوں کو ہلکا سا چکنا کر کے قیمے کو اچھی طرح انڈوں پر لپیٹ دیں، چاہیں تو دھاگے سے باندھ کر اچھی طرح محفوظ کر لیں۔ دوبارہ سے گریوی بنانے تک فریج میں رکھ دیں۔
گریوی کیلئے: بڑے سائز کی دیگچی میں کوتیل کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ ہلکا گرم کر کے ثابت گرم مسالہ ڈالیں۔ جب کڑکڑانے لگے تو پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کر لیں۔ دہی میں گریوی کے تمام مسالے ملا کر دیگچی میں ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کہ تیل علاحدہ نظر آنے لگے۔ ایک پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں اور کوفتے شامل کر دیں۔ دیگچی کو ڈھانکے بغیر پانی کو خشک ہونے تک پکائیں۔ درمیان میں دیگچی کو ایک سے ۲؍ مرتبہ کپڑے کی مدد سے ہلا لیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو دوبارہ سے ایک پیالی پانی شامل کر کے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک دیں اور ہلکی آنچ پر (دم پر) ۵؍ سے ۷؍ منٹ ڈھانک کر پکائیں۔ مزیدار نرگسی کوفتے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK