• Sun, 04 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: نوابی پلاؤ

Updated: October 04, 2026, 9:47 AM IST | Mumbai

نوابی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Nawabi Pulao. Photo: INN
نوابی پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: سینے کا گوشت ایک کلو، باسمتی چاول ایک کلو (ایک گھنٹہ پہلے بھیگنے رکھیں)، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، لہسن کے جوئے ۱۶؍ عدد، ادرک ایک ٹکڑا، ہری مرچ ۶؍ عدد یا حسب ِ ذائقہ، پیاز ایک عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، ٹماٹر ۲؍ عدد، ثابت گرم مسالہ ۲؍ بڑے چمچے، کشمش ۲؍ چمچے، بادام ۶؍ عدد، تیل ایک کپ، زردے کا رنگ تھوڑا سا۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت میں نمک، گرم مسالہ اور ادرک ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے تو اس کو چھان کر گوشت اور یخنی کو الگ کر لیں اور ایک پتیلی میں تیل ڈال کر پیاز براؤن کر لیں اور اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اس کے بعد باریک کٹے ہوئے ٹماٹر، ہری مرچ اور یخنی ڈال دیں اور جب ابال آئے تو چاول ڈال دیں اور پکنے رکھیں۔ جب چاول ایک کنی رہ جائیں تو اس میں کشمش اور بادام کے علاوہ اوپر سے زردے کا رنگ ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ لذیذ نوابی پلاؤ تیار ہے۔ رائتہ کے گرم گرم پلاؤ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK