• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: پیری پیری پاستا

Updated: October 03, 2026, 10:12 AM IST | Mumbai

پیری پیری پاستا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Pakwan Peri Peri Pasta. Photo: INN
پیری پیری پاستا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ ایک عدد، پاستا ۲۰۰؍ گرام، پیری سوس آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، مکھن ایک بڑا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: پاستا کو اُبلتے ہوئے نمک ملے پانی میں ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ یا پیکٹ پر دی ہوئی ہدایت کے مطابق اُبال لیں اور چھلنی میں ڈال کر اوپر سے سادہ پانی بہا لیں اور تیل لگا کر رکھ دیں۔ چکن بریسٹ کو ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ فریزر میں رکھ کر اسٹرپس میں کاٹ لیں اور نان اسٹک پین میں مکھن ڈال کر اسے تیز آنچ پر فرائی کرلیں۔ پھر اس میں پیری سوس ڈال کر ملائیں اور آخر میں اُبلا ہوا پاستا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر تناول فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK