• Wed, 30 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: پائن ایپل کوکونٹ اسنو بال

Updated: September 29, 2026, 2:47 PM IST | Mumbai

پائن ایپل کوکونٹ اسنو بال بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Pineapple Coconut Snowball. Photo: INN
پائن ایپل کوکونٹ اسنو بال۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: انناس ایک پیالی، دہی ۲؍ پیالی، کنڈینسڈ ملک آدھی پیالی، کدوکش کیا ہوا ناریل حسب ِ منشاء۔
بنانے کا طریقہ: اس ڈش کو بنانے کے لئے بالائی والی تازہ گاڑھی دہی استعمال کریں۔ ایک صاف ستھرا ململ کا کپڑا لے کر اس کو چار تہہ کرلیں اور اس میں دہی ڈال کر فریج کے شیلف میں باندھ دیں۔ نیچے والے شیلف میں پیالہ رکھ دیں تاکہ دہی کا پانی اس میں ٹپکتا رہے۔ اس کے بعد انناس کے ٹکڑوں کو باریک چوپ کرکے چھلنی میں رکھ کر فریج میں رکھ دیں تاکہ پانی اچھی طرح نکل جائے۔ جب دہی کا پانی نکل جائے اور وہ مکمل خشک ہوکر پنیر کی شکل میں آجائے تب اسے پیالے میں نکال کر اس میں چمچہ سے کنڈینسڈ ملک اچھی طرح ملا لیں۔ پھر اس میں انناس کے ٹکڑے ڈال کر ۲؍ چمچے سے اچھی طرح ملائیں اور ۱۰؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ پھر فریج سے نکال کر اس کے بالز بنا لیں اور گہرے پیالے میں رکھے ہوئے کدوکش کئے ہوئے ناریل میں رول کرلیں اور دوبارہ سے فریج میں رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہوجائے تو پیش کریں، بچے شوق سے کھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK