• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اسپاگٹی تل کباب

Updated: October 01, 2026, 10:32 AM IST | Mumbai

اسپاگٹی تل کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Spaghetti Til Kebab. Photo: INN
اسپاگٹی تل کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: اسپاگٹی یا نوڈلز آدھا پیکٹ، مرغی دو کپ (باریک شدہ گوشت پکا ہوا)، سفید تل ۳؍ چھوٹے چمچے، بریڈ کرمز ایک کپ (ڈبل روٹی کا چورا)، نمک ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چھوٹے چمچے، سویا سوس ۵؍ چھوٹے چمچے، لہسن کا پیسٹ ۲؍ جوئے، سبز مرچ کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، مایونیز آدھا کپ، تلنے کیلئے تیل ۴؍ چھوٹے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: اسپاگٹی یا نوڈلر کو تقریباً ایک ایک انچ کے ٹکڑوں میں توڑ کر پانچ منٹ تک اُبالیں اور چھلنی میں نکال کر رکھ دیں تاکہ تمام پانی نتھر جائے۔ ایک پیالے میں پکا ہوا باریک شدہ چکن ڈال کر مایونیز، سویا سوس، لہسن، ایک چھوٹا چمچہ پسی ہوئی کالی مرچ، آدھا چمچہ نمک، پسی ہوئی سبز مرچ اور ابلی ہوئی اسپاگٹی کو ہاتھوں سے دبا کر اچھی طرح نچوڑ کر ان تمام اشیاء میں شامل کر لیں۔ اب پیالے میں موجود تمام اشیاء کو ہاتھوں سے دبا دبا کر آٹے کی طرح گوندھ کر یکجان کر لیں۔ اس آٹے کی طرح گوندھے ہوئے مرکب کو پانچ دس منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اب بریڈ کرمز، تل، آدھا چھوٹا چمچہ اور پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چمچہ آپس میں ملا لیں۔ فریج میں سے اسپاگٹی اور مرغی کا مرکب نکال کر گول یا بیضوی شکل کے کباب بنا کر بریڈ کرمز اور تلوں والے نمک، کالی مرچ ملے مرکب میں رول کرکے ایک ٹرے میں رکھیں اور گھنٹہ بھر کیلئے پھر فریج میں رکھ دیں۔ ایک ہموار سطح والے فرائنگ پین میں یا توے پر دو چھوٹے چمچے تیل پھیلا کر پہلے کباب دھیمی آنچ پر ایک طرف سے تل کر سنہری کر لیں اور دوسری طرف سے پلٹ کر دو چھوٹے چمچے تیل ڈال کر دوسری طرف بھی سنہرا کرلیں۔ گرم گرم اسپاگٹی تل کباب آلو کے چپس اور کھٹی سبز مرچوں کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK