اسٹفڈ چکن رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 02, 2026, 11:20 AM IST | Mumbai
اسٹفڈ چکن رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (ڈرم اسٹک) ۶؍ سے ۸؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، خشک ادرک کا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، دہی ۲؍ پیالی، مشروم ۶؍ سے ۸؍ عدد، فرنچ بین ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، سوئٹ کارن آدھی پیالی، انگور ایک پیالی، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، چلی سوس ۲؍ بڑے چمچے، ایچ پی سوس ۲؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، مسٹرڈ پیسٹ آدھا چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن ڈرم اسٹکس کی ہڈی نکال کر انہیں کچل کر چپٹا کرلیں۔ نمک، ادرک، لال مرچ، چلی سوس، سویا سوس، مسٹرڈ پیسٹ اور ایچ پی سوس کو ملا لیں اور چکن کے پارچوں پر اچھی طرح لگا کر فریج میں رکھ دیں۔ دہی میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر اسے ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تاکہ پانی علاحدہ ہوجائے۔ پھر اچھی طرح دبا کر نچوڑ لیں اور دہی کو پیالے میں نکال کر فریج میں رکھ دیں۔ مشرومز، فرنچ بینز اور انگور کو چوپ کرکے اس میں سوئٹ کارن ملائیں اور اسے خشک دہی میں شامل کردیں۔ اس آمیزے کو ہر پارچے پر لگائیں اور اسے رول کرلیں۔ نان اسٹک فرائنگ پین میں ہلکا سا تیل لگائیں اور ان رولز کو رکھ کر ڈھانک دیں۔ دھیمی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ پکانے کے بعد رولز کو پلٹ دیں اور دہی کے بقیہ مکسچر اور ساسز کو کناروں پر ڈال دیں۔ ڈھانک کر دوسری طرف سے بھی رولز کو سنہری ہونے تک پکا کر چولہے سے اتار کر گرم گرم پیش کریں۔