Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): آلو پالک کے پکوڑے

Updated: March 18, 2026, 9:13 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’آلو، پالک کے پکوڑے‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Aloo Palak Ke Pakode. Photo: INN
آلو پالک کے پکوڑے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آلو (باریک قتلے) ۲؍ عدد درمیانے سائز کے، پالک (باریک کٹی ہوئی) ایک کپ، بیسن ایک کپ، چاول کا آٹا ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پاؤڈر آدھا بڑا چمچہ، ہلدی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، پانی حسب ِ ضرورت، کوکنگ آئل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: پہلے مرحلے میں ایک پیالے میں بیسن، چاول کا آٹا، نمک، لال مرچ، ہلدی اور اجوائن مکس کریں۔ پھر اس مکسچر میں پالک اور آلو شامل کریں اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں چمچہ سے آمیزہ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکوڑے سنہری اور خستہ ہونے تک تلیں۔ لیجئے آلو، پالک کے کرسپی پکوڑے تیار ہیں۔ چٹنی یا کیچپ کے ساتھ افطار کے دسترخوان کی زینت بنائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK