Inquilab Logo

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): امریکن بٹر چکن

Updated: April 07, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’امریکن بٹر چکن۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

American Butter Chicken. Photo: INN
امریکن بٹر چکن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، ایک، ایک چھوٹا چمچہ کالی مرچ اور سفید مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، اوریگانو پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، مکھن آدھا کپ، تیل آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: بیکنگ ڈش میں چکن، سیاہ کُٹی ہوئی مرچ، سفید مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس، نمک، اوریگانو پاؤڈر اور تیل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ مرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد اوپر سے مکھن ڈال کر مائیکرو اَوَن میں ۲۵؍ سے ۳۰؍ منٹ تک پکائیں۔ سرونگ ڈش میں نکالیں۔ امریکی بٹر چکن تیار ہے۔ افطار میں اسے  چلی سوس کے ساتھ نوش فرمائیں۔


امریکن بٹر چکن بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری آفرین عبدالمنان شیخ نے شولاپور، مہاراشٹر سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK