Inquilab Logo

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): غزنوی تکے

Updated: March 27, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’غزنوی تکے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Ghaznavi Tikka. Photo: INN
غزنوی تکے۔ تصویر : آئی این این

درکار اجزاء: گوشت کی بوٹیاں ایک کلو، پیاز ایک پاؤ، گھی آدھا پاؤ، آلو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ایک پاؤ، دہی ایک پاؤ، ٹماٹر ایک پاؤ، ادرسک لہسن تھوڑا سا، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ہلدی آدھا چمچ، گرم مسالہ تھوڑا سا۔
بنانے کا طریقہ: ادرک لہسن سمیت تمام مسالے پیس لیں اور انہیں دہی میں ملا کر یہ مرکب گوشت کی بوٹیوں پر لیپ کردیں۔ ایک گھنٹہ اسی طرح رہنے دیں۔ کسی چوڑے برتن یا فرائی پین میں آدھا گھی گرم کرکے اس میں مسالہ لگا گوشت اس طرح ڈالیں کہ بوٹیوں کو برابر برابر بچھا دیں۔ ان کے اوپر ٹماٹر، پیاز اور آلو کے ٹکڑے بچھادیں اور باقی گھی اوپر ڈال دیں۔ فرائی پین میں تھوڑا تھوڑا پانی آہستہ آہستہ ڈالیں تاکہ گوشت ٹماٹر اور آلو کے ٹکڑے بے ترتیب نہ ہوں اور کسی ڈھکن وغیرہ سے ڈھانک دیں۔ اور اوون یا تنور میں رکھ دیں۔ گوشت گلنے تک تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے رہیں۔ آنچ دھیمی کرکے تھوڑی دیر پکائیں اور اوون یا تنور سے نکال لیں۔ اتار کر چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK