Inquilab Logo

آج کا پکوان: دشمی (خاندیش کی خاص روٹی)

Updated: April 27, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’دشمی (خاندیش کی خاص روٹی)۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Dashmi (Khandesh Ki Roti) . Photo: INN
دشمی (خاندیش کی خاص روٹی)۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک، ایک کلو گیہوں کا آٹا اور چنے کی دال کا آٹا، مختلف قسم کی دالیں، سبز دھنیا، لہسن کی چٹنی، پسا ہوا مسالہ، تیل۔
بنانے کا طریقہ: گیہوں کا آٹا اورچنے کی دال کا آٹا لیں۔ پھر مختلف قسم کی دالیں بھگو دیں۔ اب بھیگی دالیں مکسر میں باریک اوراچھی طرح پیس لیں۔ حسب ضرورت سبز دھنیا، لہسن کی چٹنی، پسا مسالہ، یہ سب ایک جگہ گیہوں کے آٹے میں گوندھ لیں۔ اس آمیزے کی لوئی کم مقدار تیل میں تل لیں، اس طرح بہت ہی لذیذ دشمی تیار ہوگی۔ دو دن کے سفر میں بھی یہ روٹی (دشمی) کارگر ثابت ہوتی ہے۔ خاندیش میں اس کا کافی چلن ہے، اسےایسے ہی کھا سکتے ہیں۔


دشمی (خاندیش کی خاص روٹی) بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری منصوری ترنم روشن نواز نے شہادہ، نندوربار سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK